حیدرآباد ۔15۔مارچ (اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے
سنگھ نے آج کہا کہ کانگریس ایک مشکل وقت کا سامنا کر رہی ہے۔ آج گاندھی
بھون کے احاطہ میں تعمیر کر دہ ا درا بھون کا آج انہوں نے افتتاح کیا۔ جو
کہ آندھرا پردیش کے کانگریس
امور کے لئے استعمال کیا جائیگا۔ جبکہ تلنگانہ
کے لئے گاندھی بھون رہیگا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دونوں علاقوں کے الگ
الگ پی سی سی کے تعمیر کانگریس کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس موقع
پر اس تقریب میں ریاست کے بڑے کانگریس قائدین نے شرکت کی۔